
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا، لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
اس ناخوشگوار واقعہ کا مقدمہ سنبل پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔
متن میں بتایا گیا کہ مسلح ملزمان نے گھر پر حملہ کیا، بیٹی مجھے بچانے آئی اور ملزمان نے ڈنڈے سے اس کے سر پر وار کیا۔
زخمی لڑکی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تو جعلی ڈاکٹروں نے دوران علاج آئی سی یو وارڈ میں بچی کے نام کی فائل چرا کر بچی کو قتل کردیا۔
پولیس نے دونوں جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔









