باپ کا بیٹی پر غصہ، لڑکی نے چیٹ شیئر کر دی

ہاٹ لائن نیوز : ایک لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی سخت طبیعت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جو وائرل ہوگئی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت میں ایک لڑکی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے واٹس ایپ پر اپنے والد کی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ لڑکی نے نان ویج کھانا (چکن روسٹ کی تصویر) اپنے والد کے ساتھ شیئر کیا، جس پر وہ غصے میں آگئے۔
لڑکے کا کہنا تھا کہ اس نے چکن کی تصویر اپنے والد سے تعلقات بہتر ہونے کی امید میں بھیجی، لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کے والد نے کافی عرصے سے بات نہیں کی۔
اپنے والد کے حوالے سے لڑکی نے مزید انکشاف کیا کہ ’وہ ہمیشہ مجھ پر چیختے ہیں ، میری والدہ سمیت ہم سب سے عیب نکالتے ہیں ۔‘ اس نے کہا کہ میرے بڑے ہونے کے دوران والد کبھی ہمارے ساتھ نہیں بیٹھے، انہوں نے میری ماں کو برا بھلا بھی کہا۔ کبھی مجھے سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی۔ کبھی تحائف نہیں خریدے۔ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے والد کی عزت کرتی ہوں لیکن وہ مجھ سے محبت نہیں کرتے۔
سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد کئی صارفین نے لڑکی کی حمایت میں تبصرے کیے جب کہ کچھ صارفین نے لڑکی کو اپنے گھر کے نجی معاملات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔









