باپ نے اپنے 2 بچے جوئے میں ہار دیے

0
200
باپ نے اپنے 2 بچے جوئے میں ہار دیے

باپ نے اپنے 2 بچے جوئے میں ہار دیے

ایک جوئے کی لت اور نشے کا عادی باپ جوئے میں اپنے 2 بچے ہار گیا، پنجاب کے علاقہ خانیوال کا اختر جو نشئی ہونے کے ساتھ جواری بھی تھا، اس سخت دل باپ کو جب جوئے میں لگانے کے لیے رقم نہ ملی تو اس نے اپنے 2 کمسن بچوں کو جوئے میں ہار دیا، بچوں سے محروم ماں نے بتایا کہ کچھ لوگ بچے لینے آئے اور کہا کہ اس کا شوہر جوئے میں بچوں کو ہار چکا ہے۔

میرے شور مچانے اور مزاحمت کرنے پر وہ دھمکیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئ، بعد میں شوہر گھر آیا اور زبردستی بچوں کو لے گیا اور مجھے گھر سے نکال دیا، درخواست کے لیے متعلقہ تھانے گئی تو پولیس حکام نے رشوت مانگی، ماں نے آئی ۔جی اور وزیر اعلیٰ سے بچوں کو بازیاب کرانے کی درخواست کی ہے۔

Leave a reply