بانی پی ٹی آئی کےکان کچےہیں، ٹرمپ کےنہیں ؛ حسین حقانی

0
190
بانی پی ٹی آئی کےکان کچےہیں، ٹرمپ کےنہیں ؛ حسین حقانی

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے بانی کے دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کےکان کچےہیں ٹرمپ کے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس خواب سے باہر آجائیں جو انہوں نے اپنے لیے بنایا ہے، ان کے کان کچے ہوں اور لوگ آکرانکے کان بھریں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ امریکی صدر کسی کے کان بھرنے سےپالیسی بنائیں۔

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ امریکی صدر اپنی پالیسی کسی اور کے کہنے پر نہیں بناتے۔

سابق سفیر نے کہا کہ نہ پہلے کبھی لابسٹ رہا ہوں اور نہ اب ہوں، اگر ہوتا تو پی ٹی آئی سے بہت پیسہ لے کر اس کام میں لگاتا کہ آپ کے سارے کام ہوجائیں گے۔

Leave a reply