
بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد
لاہورہائیکورٹ نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جسٹس شہباز رضوی سمیت دو رکنی بینچ نے ان کی درخواست ضمانت کو مسترد کرنے کا سات تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق دو رکنی بینچ نے ضانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کی ہیں، تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے زمرے میں آتے ہیں، کیسز میں ابھی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، ٹرائل عدالت نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے کی بھی اجازت دی ہے، بظاہر بانی پی۔ ٹی۔ آئی نے انویسٹی گیشن میں تعاون نہیں کیا، اس لیے ن کی تمام درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہیں۔








