بانی پی ٹی آئی کی بیماری یا سیاسی چال؟ محمود اچکزئی کا چونکا دینے والا بیان

0
64
بانی پی ٹی آئی کی بیماری یا سیاسی چال؟ محمود اچکزئی کا چونکا دینے والا بیان

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں جو باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔ ان کے مطابق وہ پورے اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی طبی حالت اتنی تشویشناک نہیں جتنا تاثر دیا جا رہا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ جیسے ہی احتجاجی تحریک کا اعلان کیا گیا، اسی وقت عمران خان کی بیماری سے متعلق باتوں کو کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، تاہم اصل مسئلہ یہ ہے کہ عوامی تحریک کو اس کے اصل مقصد سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ان کا مطالبہ آزاد الیکشن کمیشن اور شفاف عام انتخابات ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ادارے آئینی دائرے میں رہ کر کام کریں اور ملک کی بہتری اور تعمیرِ نو میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a reply