بال کاٹنے پر امریکی شہری نے گرل فرینڈ کو قتل کر دیا

0
169
بال کاٹنے پر امریکی شہری نے گرل فرینڈ کو قتل کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو بال کٹوانےپر چھرا گھونپ کر قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینجمن گوئل نامی شخص کو پنسلوانیا میں پولیس نے اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

49 سالہ بینجمن اپنی 50 سالہ گرل فرینڈ مارٹینز سلوا سے بال کٹوانے پر ناراض تھا اور اسی وجہ سے اس نے مارٹینز کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا۔

متاثرہ کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ بینجمین نے اس سے قبل بھی اس کی والدہ کو بال کٹوانے پر چاقو سے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد وہ بینجمن سے چھپ کر بیٹی کے گھر رہنے لگی تھی۔

Leave a reply