بال دھونےمیں صحت اورجان کوخطرہ؟

0
175
بال دھونےمیں صحت اورجان کوخطرہ؟

ہاٹ لائن نیوز : ہیئر ڈریسر کے پاس جانا اکثر اپنا خیال رکھنے کاایک آرام دہ اور بہترین طریقہ سمجھاجاتا ہے، لیکن ‘بیوٹی پارلر اسٹروک سنڈروم’ نامی حالت صحت کیلیے سنگین خطرہ لاحق ہو سکتی ہے۔ بال دھونے کے دوران گردن کی غیر معمولی پوزیشن فالج جیسی علامات کا سبب بن سکتی ہے، جسے نظر انداز نہیں کرناچاہیے۔

دماغ میں خون کے بہاؤ میں کمی کیوجہ سے فالج ہوتا ہے، جو آکسیجن اور غذائی اجزاء کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ بیوٹی پارلراسٹروک سنڈروم میں، گردن کو غیر معمولی زاویہ پر پکڑنے یا جھٹکا دینے سے گردن کی شریانوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، جسکی وجہ سے وہ پھٹ سکتی ہیں یا تنگ ہو سکتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں دماغ میں خون کا بہاؤ محدود ہو جاتا ہے، جو فالج جیسی علامات کا سبب بن سکتا ہے۔

Leave a reply