بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی عمر کتنی ہو گئی ؟

0
161
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی عمر کتنی ہو گئی ؟

ہاٹ لائن نیوز : کروڑوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان زندگی کے 59برس دیکھ چکے ہیں۔

گزشتہ رات 12 بجے ہمیشہ کی طرح شاہ رخ کے لاکھوں مداح ان کی رہائش گاہ ‘منت’ کے باہر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے جمع ہوئے۔ جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں۔ شاہ رخ خان کے انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی

اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے، مداح رات گئے ان کے گھر کے باہر غبارے اور سالگرہ کے پوسٹرز لیے کھڑے رہے۔ رات بارہ بجے شائقین نے آتش بازی اور نعروں سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

شاہ رخ نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور اپنے گھر کی بالکونی سے روایتی انداز میں ہاتھ لہرا کر مداحوں کی محبت اور حاضری کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply