بارشوں کا 141 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بارشوں کا 141 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ہانگ کانگ میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے 1 سو اکیالیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، مون سون سیزن میں 1884 کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، ہانگ کانگ میں ہر گھنٹے میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو رہی ہے۔
ایک دن میں 4 مرتبہ بلیک رین کا الرٹ جاری ہوا ہے، شدید بارش کی وارننگ کے بعد عدالتیں، کلینک، تعلیمی ادارے اور دفاتر عارضی طور پر بند ہیں، سڑکیں سمندر کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
ایک گھنٹے میں 10 ہزار بار بجلی گرنے کے واقعات ہوئے، شدید بارش کے سبب ٹرینیں منسوخ اور گلائٹ آپریشن معطل ہوا ہے، مواصلاتی نظام شدید متاثر ہو رہا ہے، گوانگ ڈونگ میں فی گھنٹہ نوے ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔









