بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کا امکان

بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کا امکان
بابراعظم کی ٹی۔20 اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کے فٹنس مسائل کی وجہ سے بابراعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر غور شروع کر دیا ہے، فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
وہ نہ صرف آخری ٹی۔20 میچ نہ کھیل سکے بلکہ ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں، بابر اعظم کی ٹی۔20 اسکواڈ میں واپسی کا انحصار ون ڈے سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہو گا، اگر وہ سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئے تو ٹیم میں ان کی واپسی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔









