اے ایس آئی پرتشددکرنےوالےافراد کو گرفتار کرلیا گیا

0
123
اے ایس آئی پرتشددکرنےوالےافراد کو گرفتار کرلیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے عدالت کے باہراےایس آئی محمدشاہد کو اذیت دینےوالے ملزموں کو اسلام آباد میں گرفتار کرلیاگیا۔

کل ، تفتیشی ونگ ٹیم موزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے گئی ، جہاں ملزم نے ساتھیوں کیساتھ پولیس ٹیم پر حملہ کیا اور اےایس آئی شاہدکو تشدد کا نشانہ بنایا ، جسکے نتیجے میں وہ جان سےہاتھ دھوبیٹھے۔

واقعے کے بعد ، ملزم موقع سے فرار ہوگیا اور چھپ گیا۔ انکو گرفتار کرنیکے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ، جسکی خود ڈی آئی جی آپریشنز نے نگرانی کی تھی۔ پولیس نے انٹلیجنس اور جدید ٹکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر بنی گالا اسلام آباد سے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

گرفتار مشتبہ افراد کو مزید کارروائی کیلئے تفتیشی ونگ کے حوالےکردیا گیا ہے۔

Leave a reply