اے آر رحمان سے علیحدگی پر سائرہ بانو نےخاموشی توڑ دی

0
191
اے آر رحمان سے علیحدگی پر سائرہ بانو نےخاموشی توڑ دی

ہاٹ لائن نیوز : آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ بانو نےاپنے شوہر سے علیحدگی پرخاموشی توڑ دی ہے۔

سائرہ بانو نے ایک آڈیو بیان میں اپنا تعارف سائرہ رحمان کے نام سے کراتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت ممبئی میں ہوں۔ میں گزشتہ چند مہینوں سے جسمانی طور پر بیمار ہوں، اس لیے میں نے اے آر سے ‘بریک لینےکافیصلہ کیا’۔

سائرہ بانو نے یوٹیوبرز اورمیڈیا سے درخواست کی کہ اے آر رحمان کے بارے میں کچھ غلط نہ کہا جائے، وہ ایک قیمتی انسان اور دنیا کے بہترین انسان ہیں۔

سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ مجھے صحت کی خرابی کے باعث چنئی چھوڑنا پڑا، میں اپنے علاج کیلیے ممبئی آئی تھی اور اے آر کے مصروف شیڈول کے باعث چنئی میں یہ ممکن نہیں تھا، میں کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی، نہ انکے بچوں کو اور نہ ہی انہیں۔

سائرہ بانو نے اے آر رحمان کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار انسان ہیں۔ اور میں صرف اتنا کہتی ہوں کہ انہیں جیسا وہ ہیں رہنے دیں، میں ان پر بھروسہ کرتی ہوں اور اپنی جان سے زیادہ پیار کرتی ہوں اور وہ مجھ سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں۔ اسلیے میری آپ سب سے گزارش ہے کہ انکے خلاف تمام جھوٹے الزامات کو بند کریں، ہمیں اکیلا چھوڑ دیں اور ہمیں سکون سے رہنے دیں۔ “ہم نے ابھی تک باضابطہ طور پر کچھ اعلان نہیں کیا ہے۔”

سائرہ بانو نے مزید کہا کہ میں جلد چنئی واپس آؤنگی، لیکن پہلے مجھے اپنا علاج مکمل کرانا ہے، میری آپ سے درخواست ہے کہ انکا نام بدنام کرنا بند کریں، وہ ایک انمول انسان ہیں۔

Leave a reply