ای او بی آئی پنشنرز کے لیے خوشخبری: پنشن میں اضافہ ستمبر سے ملے گا

0
349
ای او بی آئی پنشنرز کے لیے خوشخبری: پنشن میں اضافہ ستمبر سے ملے گا

اسلام آباد: ای او بی آئی (اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن) کے پنشنرز کے لیے ایک اہم خوشخبری ہے۔ جنوری 2025 سے پنشن میں کیے گئے 1500 روپے ماہانہ اضافے کی رقم تمام واجبات کے ساتھ یکم ستمبر 2025 کو ادا کی جائے گی۔

ای او بی آئی ذرائع کے مطابق اگست کی پنشن کے ساتھ تمام پنشنرز کو بڑھائی گئی رقم اور جنوری سے اب تک کے بقایا جات بھی شامل کر کے ادا کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے جنوری 2025 سے ای او بی آئی کی کم از کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے کر دی تھی، جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔

Leave a reply