ایک ہی دن میں 3 گینیز ورلڈ ریکارڈ

0
259
ایک ہی دن میں 3 گینیز ورلڈ ریکارڈ

ہاٹ لائن نیوز : یوکرین کے ایک طاقتور شخص نے اپنے دانتوں، گردن اور داڑھی سے زور لگا کر 3 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیےہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈمیٹرو ہرونسکی نے تینوں ریکارڈ ایک ہی دن میں بنائے ہیں اور اس کی شروعات بھاری گاڑی کو داڑھی سے کھینچ کر کی تھی۔

ڈمیٹرو اس سے قبل 2019 میں بھی اس ریکارڈ کی کوشش کر چکے ہیں لیکن اس وقت وہ اس کوشش میں ناکام ہوئے تھے، داڑھی سے گاڑی کھینچتے وقت ٹھوڑی سے کچھ بال اکھڑ گئے تھے۔
ڈمیٹرو کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسری کوشش کے لیے دوبارہ داڑھی بڑھائی اور اس میں مضبوطی کے لیے چٹیا بنانے کی مختلف ترکیبیں آزمائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار انہوں نے کامیابی کے ساتھ داڑھی سے 2 ہزار 580 کلو گرام وزنی بس کھینچ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک ہزار 951 کلو گرام وزن کھینچ کر قائم کیاگیا تھا۔

ڈمیٹرو نے دوسرا ریکارڈ اپنی گردن سے 7 ہزار 760 کلو گرام وزنی ریل گاڑی کو کھینچ کر بنایا جبکہ تیسرا ریکارڈ اس نے دانتوں سے 7 گاڑیاں کھینچ کر اپنے نام کیا ہے۔

Leave a reply