ایک گھنٹے کا سفر اب ایک منٹ میں

0
179
ایک گھنٹے کا سفر اب ایک منٹ میں

ایک گھنٹے کا سفر اب ایک منٹ میں

چین جو اپنی تعمیرات و ایجادات سے دنیا کو حیران کر رہا ہے، اب وہ رواں ماہ 2 خطرناک وادیوں کے درمیان میں ایک ایسے پُل کا افتتاح کرنے جا رہا ہے جو سب سے بلند پل ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے جیانگ میں گرینڈ کینین پل کو رواں سال جون میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، یہ پل 1 بہت بڑی وادی میں دو میل رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔

یہ انوکھا پل دنیا کے مشہور ایفل ٹاور سے بھی دو سو میٹر اونچا اور 3 گنا زیادہ وزنی ہے جبکہ ماہرین اس کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دے رہے ہیں، یہ پل زمین سے 2050 فٹ بلند ہے۔ اکیس کروڑ ساٹھ لاکھ پاؤنڈ مالیت سے تعمیر اس عجوبہ پر 1 گھنٹے کا سفر کم ہو کر صرف 1 منٹ کا رہ جائے گا۔

Leave a reply