ایک لاکھ80,000 مکینوں کو انخلا کےاحکامات جاری

ہاٹ لائن نیوز : لاس اینجلس کاؤنٹی میں تقریباً 180,000 رہائشیوں کے لیے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔ بہت سے لوگ ضرورت کو پورا کرنے کے لیے گھر سے نکل گئے۔ جبکہ مزید 2 لاکھ رہائشیوں کو اپنے گھر چھوڑنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے کہا کہ کچھ خالی کرائے گئے محلوں میں لوٹ مار اور چوری میں اضافہ ہوا ہے جسکے نتیجے میں 20 گرفتاریاں ہوئیں۔
جمعرات کو ویسٹ ہلز کے علاقے میں ایک نئی آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس نے آتش زنی کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ دیگر مقامات پر آگ لگنے کیوجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔









