ایک بٹن دبانے سے بھارت کے تمام ڈیم اڑ جائیں گے

0
162
ایک بٹن دبانے سے بھارت کے تمام ڈیم اڑ جائیں گے

ایک بٹن دبانے سے بھارت کے تمام ڈیم اڑ جائیں گے

پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا کہ ایک بٹن دبائیں گے تو انڈیا کے تمام ڈیم اڑ جائیں گے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب آپ نیوکلیئر ویپنز کی بات کرتے ہیں تو اس کا کنٹرول ایک بہت اہم شعبہ ہے، اس پر ہم نے ہمیشہ بہت احتیاط سے پلاننگ کی ہے، انہوں نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول بگ فائیو پاورز کے بیسٹ فیچرز لے کر ان کو ایک جگہ سمو کر ہم نے اپنا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا پہلا ڈرافٹ میں نے ہی بنایا، لیکن مجھے اس کا اتنا پتہ نہیں تھا لیکن پڑھ پڑھا کر بنا ہی لیا پھر ڈیفنس اسپیشلسٹ نے ان پٹس دیں، انڈیا کی طرف سے پانی روکنے کی دھمکی پر انہوں نے کہا کہ ہم ایک بٹن دبائیں گے تو ان کے ڈیم اڑ جائیں گے ہمارے لیے تو ڈیم اڑانا کوئی مسئلہ نہیں یہ ان کو بھی پتہ ہے اور ہمیں بھی پتہ ہے۔

Leave a reply