ایک ایسا ائیرپورٹ جہاں 30 برسوں میں کوئی بیگ گم نہیں ہوا

ایک ایسا ائیرپورٹ جہاں 30 برسوں میں کوئی بیگ گم نہیں ہوا
دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر سامان کا کھو جانا عام سی بات ہے, ہر ہزار میں سے تقریباً سات افراد کا بیگ سفر کے دوران گم ہو جاتا ہے، بیگز کی گمشدگی زیادہ تر انسانی غلطیوں، بارکوڈ نہ پڑھ سکنے، یا عملے کی کمی جیسے مسائل کے سبب پیش آتی ہے، بیگز کا کسی دوسرے ائیرپورٹ پر رہ جانا یا تاخیر کا شکار ہونا معمول کا عمل ہے۔ تاہم، ایک ایسا ایئرپورٹ بھی ہے جو پچھلے تیس سالوں سے اس مسئلے سے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
جاپان کا کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جہاں 2023 میں دس ملین بیگز ہینڈل کیے گئے لیکن اس نے ایک بھی بیگ گم نہیں ہونے دیا، یہ صرف ایک ہوائی اڈے کی نہیں، بلکہ اصول پسندی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کی زندہ مثال ہے۔









