ایک اور یورپی ملک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

ایک اور یورپی ملک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا
یورپی ملک مالٹا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا، وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے یہ اعلان فیس بک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ یہ اعلان اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پوزیشن مستقل امن کے لیے عزم کو ظاہر کرتی ہے، مالٹا کی حکومت پر اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دباؤ تھا، سینٹر رائٹ اپوزیشن نے بھی جولائی میں فلسطین کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔









