
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے باصلاحیت ایتھلیٹ معید بلوچ نے ورلڈ ملٹری گیمز میں 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
کراچی کے علاقے شانتی نگر کے رہائشی معید بلوچ پہلے ہی 200 میٹر اور 400 میٹر میں قومی چیمپئن ہیں۔
وینزویلا میں جاری ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاک فضائیہ کے بین الاقوامی ایتھلیٹ 23 سالہ معید بلوچ نے 400 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔









