“ایک انقلابی راز فاش: چیٹ جی پی ٹی نے پاکستان کا در کھٹکھٹا دیا”

0
57

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا سب سے کم قیمت سبسکرپشن پلان “چیٹ جی پی ٹی گو” پاکستان سمیت ایشیا کے 17 ممالک میں باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔

یہ اعلان چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹورلے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے ایک زیادہ سستا اور قابل رسائی ماڈل متعارف کرانے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

“چیٹ جی پی ٹی گو” کو ابتدائی طور پر بھارت اور انڈونیشیا میں لانچ کیا گیا تھا، اور اب اسے پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، برونائی، کمبوڈیا، لاؤس، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نیپال، فلپائن، سری لنکا، مشرقی تیمور اور ویتنام میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق “گو” پلان کا مقصد صارفین کو جدید ترین جی پی ٹی ماڈلز تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے، وہ بھی کم قیمت پر۔

چیٹ جی پی ٹی گو کی قیمت اور فیچرز:
پاکستان میں “گو” پلان کی قیمت صرف 1400 روپے ماہانہ رکھی گئی ہے، جو کہ تقریباً 5 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔ اس میں صارفین کو:

تصاویر بنانے کی سہولت

فائل اپلوڈز کی سہولت

ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالسز

زیادہ چیٹ لمٹ اور ٹولز
جیسے اضافی فیچرز ملیں گے، جو مفت ورژن میں دستیاب نہیں۔

اس کے مقابلے میں، چیٹ جی پی ٹی پلس کی فیس 5700 روپے، پرو ورژن کی فیس 49,900 روپے، اور بزنس پلان کی 8499 روپے ماہانہ ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کو 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا، اور اب دنیا بھر میں اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ مئی 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق کم آمدنی والے ممالک میں اے آئی چیٹ بوٹ کے استعمال کی شرح ترقی یافتہ ممالک کی نسبت چار گنا زیادہ رہی۔

Leave a reply