
ہاٹ لائن نیوز : اگر آپ اینڈرائیڈ فونز پر ایکس ایپ (ٹوئٹر کا نیا نام) استعمال کر رہے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اس پر وائس اور ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔
جی ہاں، ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اینڈرائیڈ صارفین کیلیے وائس اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔
لیکن اس خصوصیت کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو X کے سبسکرپشن پروگرام کا حصہ ہونا چاہیے۔
تاہم ہر صارف صوتی یا ویڈیو کالز وصول کر سکے گا تاہم ماہانہ فیس ادا کرنے والے ہی کال کر سکیں گے۔
صارفین ڈائریکٹ میسج سیٹنگز کے ذریعے وائس یا ویڈیو کالز کو کنٹرول کر سکیں گے، جب کہ کسی کو کال کرنے کے لیے X کو کم از کم ایک ڈائریکٹ میسج بھیجنا ہوگا۔








