ایپل نے نیا آئی پیڈ منی متعارف کروادیا

0
236
ایپل نے نیا آئی پیڈ منی متعارف کروادیا

ہاٹ لائن نیوز : ایپل نے نیا آئی پیڈ منی متعارف کرا دیا ہے۔

یہ ایپل کے سب سے چھوٹے ٹیبلٹ کا نیا ورژن ہے جسے 2021 میں متعارف کرایاگیاتھا۔

نئے آئی پیڈ مینی میں ایک بہتر اے17پرو پروسیسر ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی پیڈ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ طاقتور ہے۔

یہ وہی پروسیسر ہے جس نے 2023 کے آئی فون 15 پرو کو تقویت بخشی ہے، یعنی چھوٹے ٹیبلٹ میں ایپل انٹیلی جنس سپورٹ بھی ہوگی۔

آئی پیڈ منی میں 8.3 انچ کا ڈسپلے ہے جبکہ ایپل پنسل پرو کی ترتیب بھی پیش کی گئی ہے۔ اسی طرح صارفین کے لیے 128 جی بی سٹوریج دستیاب ہوگی جبکہ وائی فائی 6 ای چپ اور یو ایس بی سی پورٹ پہلے سے زیادہ تیز ہوں گے۔

ٹیبلیٹ کے فرنٹ اور بیک پر 12، 12 میگا پکسل کیمرے ہیں جبکہ ٹچ آئی ڈی سپورٹ بھی دی گئی ہے تاکہ صارفین فنگر پرنٹ کے ذریعے ڈیوائس کو ان لاک کر سکیں۔

آئی پیڈ منی کی بیٹری مسلسل ویڈیو دیکھنے کے 10 گھنٹے تک چل سکتی ہے۔ نیا ٹیبلیٹ 23 اکتوبر سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 499 ڈالر سے شروع ہوگی۔

Leave a reply