
ہاٹ لائن نیوز : یورپی کمیشن نےڈی۔ ایم۔ اے قانون پر عملدرآمد کی خلاف ورزی پر 3 بڑی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یورپی یونین کی جانب سے ایپل، میٹا اور الفابیٹ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کی جائے گی، کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق الفابیٹ، ایپل اور میٹا کی جانب سے اپنی پراڈکٹس کو ترجیح دی گئی ہے اور کمیشن کو شک ہے کہ ان کمپنیوں کی جانب سے ڈی۔ ایم ۔اے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
یورپ میں 7 مارچ کو ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کا اطلاق ہوا ، اس قانون میں ایپل، بائیٹ ڈانس، ایمازون،الفابیٹ، میٹا اور مائیکرو سافٹ جیسی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو گیٹ کیپر قرار دیا گیا ہے،ڈی۔ ایم۔ اے کا مقصد گیٹ کیپر کمپنیوں کو اپنے اپنے پلیٹ فارم تھرڈ پارٹیز کے لیے کھولنے پر مجبور کرنا ہے تاکہ مسابقتی عمل آگے بڑھے،اگر تحقیقات میں خلاف ورزی ثابت ہوئی تو ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ان کی سالانہ آمدنی کے 10 فیصد حصے کے برابر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔









