این ڈی ایم اے نےپنجاب اور آزاد کشمیر کےلیےالرٹ جاری کردیا

پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا خدشہ، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
یشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ کے مطابق پنجاب کے اضلاع گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، چنیاں اور پاکپتن بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ موجود ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقوں، جن میں نیلم ویلی، مظفرآباد، باغ، راولا کوٹ، کوٹلی اور حویلی شامل ہیں، میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جس سے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں تیزی اور سڑکوں پر آمد و رفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔
حکام نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے، خاص طور پر نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو صورتحال کے مطابق محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔









