
ہاٹ لائن نیوز : این اے 81 گوجرانولہ میں دوبار گنتی کے نوٹفکیشن کے خلاف درخواست دائر ہوئی، عدالت نے پٹیشن میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے فائل واپس بھیج دی۔
درخواست میں موقف ہے کہ رانا بلال اعجاز ایک لاکھ 17 ہزار 7 سو 17 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے ایک لاکھ 9 ہزار 926 ووٹ حاصل کیے، ن لیگی امیدوار اظہر قیوم نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی،الیکشن کمیشن نے ہمارا مؤقف سنے بغیر ہی 13 مارچ کو دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیا ہے،حلقہ کے 80 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی میں درخواست گزار کو طلب ہی نہیں کیا گیا، دوبارہ گنتی میں اٹھارہ ہزار ووٹ مسترد قرار دئیے گئے ہیں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے امیدوار کو 1 لاکھ دس ہزار 57 ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ آپ نے اپنی ناکامی اور دوسرے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کیوں نہیں کیا ؟اب تو معاملہ آگے بڑھ گیا ہوا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ جمع کروانے کی مہلت دی جائے،عدالت نے درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔









