این اے 130 نواز شریف کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اہم سماعت

0
169
این اے 130 نواز شریف کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اہم سماعت

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں این اے 130 سے میاں محمدنوازشریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ،،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے فریقین سے دلائل طلب کرلیے

ٹربیونل کے جج جسٹس انوار حسین نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میاں نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن حقائق کے برعکس جاری کیا گیا۔حلقے کے فارم 45 کے مطابق درخواست گزار کامیاب ہوئیں الیکشن کمیشن نے عوامی مینڈیٹ کو پس پردہ ڈال کر میاں نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا عدالت نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے
اور فارم 45 کے مطابق حلقے کا حتمی نتائج جاری کرے عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے اور سماعت ستمبر پہلے ہفتے تک ملتوی کردی

Leave a reply