ایم کیو ایم نےحکومت سے علیحدگی کاعندیہ دےدیا

0
152
ایم کیو ایم نےحکومت سے علیحدگی کاعندیہ دےدیا

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا ہے۔ خالد مقبول کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں کب حکومت چھوڑیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا کہ وہ ہمارا سینیٹ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں جس حکومت میں بلدیاتی امور خود مختار نہ ہوں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی شہر کو بنانا اور پیار کرنا ہوگا، جب تک کراچی میں خوشحالی نہیں آئیگی ملک خوشحال نہیں ہوگا، دعا ہے کہ کراچی بھی اسلام آباد جیسا ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بہت عجلت تھی، آئینی ترمیم کی وجہ سے مدارس کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی بلدیاتی اتھارٹی ایک فراڈ ہے، نیا پاکستان بنانے کے لیے نئے انداز میں سوچیں، کراچی چل رہا ہے اور ملک ترقی کر رہا ہے۔

Leave a reply