
ہاٹ لائن نیوز : ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعناانصار کے 23 سالہ بیٹے شاہ زیب نقوی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کیمطابق حادثہ کلفٹن کے علاقے میں پیش آیا۔ شاہ زیب نقوی کی میت اس وقت سہراب گوٹھ کے مردہ خانے میں ہے جہاں ایم کیو ایم کی قیادت اور کارکنان ان سے اظہار یکجہتی کیلیے موجود ہیں۔
دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی رعنا انصار فوری طور پر اسلام آباد سے کراچی کیلیے روانہ ہوگئیں۔









