ایمریٹس: گھریلو ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

ہاٹ لائن نیوز : دبئی امیگریشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو ملازمین دبئی ناؤ ایپ کے ذریعے ویزا سروسز اور رہائشی اجازت نامے کی منسوخی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
امیگریشن حکام کے مطابق ‘دبئی ناؤ’ سمارٹ ایپ گھریلو ملازمین کے لیے رہائشی اجازت نامے جاری کرنے، تجدید کرنے اور منسوخ کرنیکے لیے ایک چینل کے طور پر کام کرتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمل کو آسان بنانا اور اس طرح کے لین دین میں لگنے والے وقت کو نمایاں طور پر کم کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ وزارت انسانی وسائل اور اماراتی اور دبئی میں رہائش اور غیر ملکی امور کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے ‘ڈومیسٹک ورکر پیکج’ کے ساتھ لین دین میں شامل سروس چینلز کی تعداد چار سے کم کر کے ایک کر دی گئی ہے اور اس عمل کو مکمل کرنیکےلیےدرکار اقدامات کو 12 سے کم کرکے 4 کردیا گیا ہے۔
سروس سینٹرز کے دورے آٹھ سے کم کر کے دو کر دیے گئے ہیں، اور پروسیسنگ کا وقت 30 سے کم کر کے پانچ دن کر دیا گیا ہے۔
درکار دستاویزات کی تعداد بھی 10 سے کم کر کے صرف 4 کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈی ایچ 400 کی لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے۔









