
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد پولیس نے معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ایمان مزاری کو ان کے شوہر سمیت گرفتار کر لیا گیا، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نے گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ ان کے خلاف کارحکومت میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دورہ پاکستان پر انگلینڈ ٹیم کے لیے سڑکیں بلاک کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دھکے اور گالیاں دی تھیں ۔









