
ایل پی جی 5 سو روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے
چئیرمن ایل۔ پی۔ جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایل۔ پی۔ جی شارٹ فال کا خطرہ ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 6 ہزار سے بڑھ سکتی ہے، ایل۔پی۔ جی 5 سو روپے فی کلو تک جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ کمرشل سلنڈر 23 ہزار تک جاسکتا ہے، یومیہ کھپت چھ ہزار میٹرک ٹن ہے اور موجودہ ذخیرہ ناکافی ہے، پورٹ قاسم پر ایل۔ پی۔ جی کا کل ذخیرہ 13 ہزار میٹرک ٹن ہے، پاک ایران بارڈر سے سو ہزار میٹرک ٹن ماہانہ درآمد بند ہے، وزیراعظم اور وزیر پٹرولیم کو موجودہ صورتحال سے متعلق درخواست ارسال کردی گئی ہے۔









