ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا کر فروخت کرنے کا انکشاف

0
224
ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا کر فروخت کرنے کا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : سندھ میں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، سکھر، پنوعاقل میں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا کر فروخت کرتے ہوئے پکڑی گئی۔

اوگرا حکام کے مطابق ایل پی جی انتہائی آتش گیر ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کاربن ڈائی آکسائیڈ میں ملایا جائے تو جان لیوا ثابت ہوتاہے ، کاربن ڈائی آکسائیڈ کا پریشر ایل پی جی سے زیادہ ہوتا ہے۔ تمام سائٹس غیر قانونی اور غیر محفوظ حالات میں چل رہی تھیں۔ مناسب ایل پی جی ٹینکوں کی بجائے ایل پی جی باؤزر اسٹوریج کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔

Leave a reply