ایلون مسک کے پاس دنیا کے دو تہائی سیٹلائٹس کا کنٹرول آگیا

0
186
ایلون مسک کے پاس دنیا کے دو تہائی سیٹلائٹس کا کنٹرول آگیا

ہاٹ لائن نیوز : ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ وہ اس وقت زمین کے گرد چکر لگانے والے دو تہائی سیٹلائٹس کو کنٹرول کرتے ہیں۔

سیٹلائٹ انفارمیشن گروپ سیلز ٹریک کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس 62 فی صد فعال سیٹلائٹس کو کنٹرول کرتی ہے۔ ان کی تعداد 6370 ہے۔

اسپیس ایکس نے 2019ء میں اپنا پہلا سیٹلائٹ لانچ کیا۔ تب سے، یہ روزانہ اوسطاً 3 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج رہا ہے۔

ایلون مسک کے پاس موجود سیٹلائٹس کی تعداد برطانوی حریف ویب کے سیٹلائٹس کی تعداد سے 10 گنا زیادہ ہے۔

Leave a reply