ایلون مسک کےمعافی مانگنے تک سٹار لنک کولائسنس نہ دینےکامطالبہ

ہاٹ لائن نیوز : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے بتایا کہ سٹار لنک نے فروری 2022ءمیں پی ٹی اے کے لائسنس کیلیے درخواست دی تھی۔
سٹار لنک کی درخواست سیکورٹی کلیئرنس کیلیے وزارت آئی ٹی کو بھیج دی گئی، کیس اب نئی ریگولیٹری باڈی کے پاس ہے۔
سٹار لنک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف مہم چلائی، کیا کوئی کمپنی جو پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتی ہے وہ ایسا کرسکتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے ایلون مسک کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا، ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر لائسنس پر غور کیا جائیگا۔









