ایلون مسک کےاے آئی چیٹ بوٹ کاکمال ،ٹرمپ روسی صدرکابندہ قرار

ہاٹ لائن نیوز : ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ‘گروک’ نے امریکی صدر ٹرمپ کو روسی صدرکا بندہ قراردیدیا۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق ، گروک نے دعوی کیا ہے کہ 75 ٪ سے زیادہ امکان ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی نہ کسی طرح روس کیلئے کام کر رہے ہیں اور وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے متاثربھی ہیں۔
یو ایس کامیڈی شو کے میزبان جمی کمال کیمطابق ، گروک نے کہاہے کہ ٹرمپ کے روس کیساتھ کئی دہائیوں کے مالی تعلقات اور اتحادیوں پر حملوں کے باوجود ، پیوٹن نے اس شبہے پر تنقید نہیں کی ، اور 75 سے 85 فیصد امکان ہے کہ ٹرمپ پیوٹن کاآدمی ہے۔
اے آئی چیٹ بوٹ کےاس دعوےکے بعد ، سوشل میڈیاپرہنگامہ برپاہوگیاہے۔