ایلون مسک نے یوٹرن لے لیا

ایلون مسک نے یوٹرن لے لیا
ایلون مسک نے امریکی صدر پر اپنے حالیہ سوشل میڈیا حملوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی چند پوسٹس “حد سے تجاوز” کر گئیں تھیں، ایلون مسک جو ٹرمپ کی پالیسیوں کے بڑے حامی سمجھے جاتے تھے، مسک نے ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجاتی قانون کو “قابل نفرت” کہا تھا، اس کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ وہ ان کی کمپنیوں ٹیسلا اور ایکس کو دیے جانے والے سرکاری معاہدے منسوخ کر سکتے ہیں، مگر ایلون مسک نے اب ٹرمپ کے خلاف کی گئی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں اور ان کے چند بیانات کی حمایت کی ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ تعلقات میں نرمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔









