ایلون مسک نے ٹویٹر پر پیسے کمانے کا طریقہ بتا دیا

0
243
ایلون مسک نے ٹویٹر پر پیسے کمانے کا طریقہ بتا دیا

ہاٹ لائن نیوز : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے سی۔ ای۔ او ایلون مسک نے ایکس سے پیسے کمانے کا طریقہ بتا دیا، انہوں نے ایکس کے سبسکرائبڈ صارفین کو ٹی۔ وی سیریز، پوڈ کاسٹ اور موویز کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘صارفین اب ایکس پر پوڈ کاسٹ، ٹی۔وی سیریز اور فلمیں پوسٹ کر سکیں گے، سبسکرپشن آن کر کے اپنا اکاؤنٹ مونیٹائز کروا لیں اور پھر رقم کمائیں، ان کی اس ٹویٹ پر صارفین بھی خاموش نہ رہ سکے اور اپنی رائے کا اظہار کیا، 1 صارف نے تجویز دی کہ صارفین کو فلمیں پوسٹ کرنے دیں اور صرف ایک ہی وقت فیس وصول کریں، اس طرح لوگ سبسکرپشن خریدے بغیر فلم خرید سکیں گے اور ایکس 1 حقیقی مووی پلیٹ فارم بن جائے گا۔

Leave a reply