ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی

0
147
ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی

ہاٹ لائن نیوز : ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد برف پگھلنے لگی، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی سے ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شخصیات کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ایلون مسک اور امیرسعید ایروانی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جو نیویارک کے ایک خفیہ مقام پر ہوئی جس کا بائیڈن انتظامیہ کو بھی علم نہیں تھا۔

ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی اور مقام کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا تھا۔

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ سفیر امیر سعید ایروانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی محکمہ خزانہ سے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے کہے اور انہیں دعوت دی کہ وہ اپنا کاروبار تہران لے جائیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایلون مسک سے مستقل نمائندے کی ملاقات کی تردید کی تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply