ایلون مسک نےامریکہ کوبیرونی مداخلت کو ختم کرنےکامشورہ دےدیا

0
123
ایلون مسک نےامریکہ کوبیرونی مداخلت کو ختم کرنےکامشورہ دےدیا

ہاٹ لائن نیوز : معروف تاجر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کےمعاملات میں مداخلت بند کردیں۔

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ اجلاس میں ایک ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے ، ایلون مسک نے کہا کہ امریکہ کو حکومتوں کو تبدیل کرنیکی پالیسی کو ترک کرنا چاہئے اوراندرونی امور پر اپنی توجہ مرکوزکرنی چاہئے۔

انہوں نے امریکی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت پرزوردیتےہوئےکہا کہ پرانی بیوروکریسی کاخاتمہ ضروری ہے اور امریکی حکومت کےاخراجات میں ایک کھرب ڈالرسےزیادہ کمی ممکن ہے ۔

Leave a reply