ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے، 80 سینئر افسران کے تقرر و تبادلے

0
109
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے، 80 سینئر افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اعلیٰ سطح پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں تعینات 80 سینئر افسران کے تبادلوں کے بعد محکمے میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بی ایس 19، 20 اور 21 کے گریڈ کے افسران کو ملک بھر میں مختلف عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ یہ تقرر و تبادلے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور راولپنڈی سمیت بڑے ٹیکس ریجنز اور کسٹمز فارمیشنز میں کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تمام افسران کو چارج سنبھالنے کے بعد اپنی رپورٹ ایف بی آر ہیڈکوارٹر بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ تقرر و تبادلے 11 نومبر کو جاری کیے گئے، جس کے بعد ایف بی آر ہیڈ آفس میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ادارے کی کارکردگی میں بہتری اور انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔

Leave a reply