
ایشیا کپ 2025 کے دوران دبئی میں ہونے والے پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 14 ستمبر کو شیڈول اس ہائی وولٹیج میچ کے لیے شائقین کی دلچسپی توقع سے کم رہی، جس کے بعد منتظمین نے ٹکٹس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ٹکٹ کی قیمت 475 درہم سے کم ہو کر 350 درہم مقرر کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پریمیئم انکلوژر کے بیشتر ٹکٹس تاحال فروخت نہیں ہو سکے، جس پر منتظمین میچ سے قبل تمام نشستیں بھرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ شائقین کرکٹ کی جانب سے پہلے ہی ٹکٹ کی زیادہ قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔









