ایران کے ہاتھ سے بم چھین لیا ہے

ایران کے ہاتھ سے بم چھین لیا ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کے ہاتھ سے بم چھین لیا ہے، انہوں نے کہا کہ کل ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی ہے جس میں ہم نے بم کو ایران کے ہاتھوں سے چھین لیا ہے، اگر ایران کو موقع ملتا تو وہ یہ بم ضرور استعمال کرتا، اس حملے میں امریکی فوج نے ذہانت اور بہادری کا استعمال کیا ہے، حملے میں امریکی فوج نے مکمل اور فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہماری ناقابل یقین فوج کا بہت شکریہ، امریکی فوج نے کل حیران کن کام کیا یہ واقعی خاص تھا، انہوں نے کہا کہ ایران میں ہر موقع پر امریکہ پر مردہ باد کے نعرے لگائے گئے، ایران میں امریکی سفارتخانے پر قبضہ بھی کیا گیا۔








