ایران کشیدگی: اسرائیل کو جنگ 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد مہنگی پڑ گئی

0
37
ایران کشیدگی: اسرائیل کو جنگ 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی یا جنگی صورتحال کے باعث ملک کے سرکاری اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق اس جنگی صورتحال پر مجموعی لاگت 11 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس رقم میں سب سے بڑا حصہ دفاعی اخراجات کا ہے جو 7 ارب 25 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ بنتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ صرف ابتدائی اندازہ ہے اور اس ممکنہ مالی بوجھ کو پہلے ہی آئندہ سال کے بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply