ایران کا دوبارہ ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا اعلان

0
205
ایران کا دوبارہ ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا اعلان

ایران کا دوبارہ ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا اعلان

ایران نے اعلان کیا ہے کہ ایٹمی پروگرام اب کسی صورت نہیں رکے گا، جوہری پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے دوبارہ شروع کیا جائے گا، اور یورینیم کی افزودگی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ایران کی جوہری تنصیبات کی تعمیر نو کا کام تیزی سے ہو رہا ہے، اور جلد ہی یہ تمام تنصیبات دوبارہ سے کام کا آغاز کر دیں گی، ایرانی وزیر خارجہ نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ 12 روزہ اسرائیلی جارحیت نے ایران کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، ہمارے سائنسدانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، عوام نے مشکلات برداشت کیں، ہم پر ناحق جنگ مسلط کی گئی، لیکن ہم نے پیچھے ہٹنے کے بجائے اب آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ بات یقینی ہے کہ ایران میں کوئی بھی انسان یا ادارہ ایٹمی ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہو گا۔ ’ہم متحد اور پرعزم ہیں، اپنے قومی مفاد کے لیے ہر سطح پر لڑیں گے۔

Leave a reply