ایران پر حملے سے جنگ کا خاتمہ نہیں آغاز ہوا ہے

ایران پر حملے سے جنگ کا خاتمہ نہیں آغاز ہوا ہے
یمن کی تنظیم انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملے سے جنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کے سیاسی رکن محمد الفرح نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ دشمنی ہی چاہتے ہیں کہ جنگ جلد خاتمہ ہو، انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنا جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ یہ جنگ کا آغاز ہے، اب مار کے بھاگنے کا وقت ختم ہو گیا ہے، کچھ گھنٹے پہلے حوثیوں نے دھمکی دی کہ اگر صدر ٹرمپ نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو وہ بحیرہ احمر میں موجود امریکی بحری جہازوں پر حملہ کر دیں گے۔









