ایران میں 2 پاکستانی قتل

0
147
ایران میں 2 پاکستانی قتل

ایران میں 2 پاکستانی قتل

ایران کے شہر سرباز میں دو پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، قتل ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق کراچی اور احمد پور شرقیہ سے ہے، دونوں پاکستانی ایران میں ایک حجام کی دکان پر کام کرتے تھے، احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے مقتول کے بھائی نے کہا کہ اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، کل رات ملزمان نے مجاہد کو قتل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بھیجی، دوسرے مقتول محمد فہیم کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بھائی کو اغوا کر کے ہم سے تاوان طلب کیا تھا، پاکستانی حکومت سے مطالبہ ہے کہ بھائی کی لاش پاکستان لانےکا انتظام کیا جائے۔

Leave a reply