ایران میں ہنگامی سیکیورٹی اجلاس طلب

0
130
ایران میں ہنگامی سیکیورٹی اجلاس طلب

ایران میں ہنگامی سیکیورٹی اجلاس طلب

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پرامن اور عوامی فلاح کے لیے ہے، فرانسیسی صدر سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تہران ہمیشہ ضمانت دینے کو تیار ہے کہ اس کا پروگرام فوجی نوعیت کا نہیں ہے، پرامن ایٹمی توانائی کا حصول ایران کا قانونی اور فطری حق ہے اور یہ حق جنگ کے ذریعے سے چھینا نہیں جا سکتا، ایران نے عالمی قوانین کے مطابق اپنا نیوکلیئر پروگرام جاری رکھا، ایران پر حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ کسی بھی ریاست کے بنیادی حق پر حملہ ہے، تہران میں ہنگامی سیکیورٹی اجلاس طلب کیا گیا ہے جبکہ فضائی دفاع کو بھی الرٹ کیا گیا ہے، خطے میں اس وقت کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور کسی بھی وقت بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

Leave a reply