ایران غیر مشروط سرنڈر کرے، صدر ٹرمپ

0
127
ایران غیر مشروط سرنڈر کرے، صدر ٹرمپ

ایران غیر مشروط سرنڈر کرے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران غیر مشروط سرنڈر کرے، ہمیں پتہ ہے کہ ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ بہت آسان ہدف ہیں، لیکن جہاں ہیں وہاں وہ محفوظ ہیں، ہم اس وقت انہیں ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ میزائل عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر داغے جائیں، ہمارا صبر اب ختم ہو رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول ہے، ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی سامان موجود تھا، لیکن وہ امریکی ساختہ سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، انہوں نے رعوی کیا کہ کوئی بھی ’اچھے پرانے امریکا‘ سے بہتر جنگی سامان تیار نہیں کر سکتا ہے۔

Leave a reply